196

کشمیر کی آذادی اب دور نہیں کشمیری 70 سال سے آذادی کی جنگ لڑرہے

مری: کشمیر کی آذادی اب دور نہیں کشمیری 70 سال سے آذادی کی جنگ لڑرہے ہیں جس میں ہزاروں کشمیریوں نے خون کے نذرانے دیکر قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے عالم اسلام کی کشمیریوں پر بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف خاموشی قابل مذمت ہے 57 اسلامی ممالک ہونے کے باوجود کشمیریوں کا کوئی پرسان حال نہیں اللہ پاک نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ ظلم کیخلاف جہاد شروع کرو آج ہمیں بیت الرضوان کے وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم جہادکرکے مودی مردود اور ہندوؤں سے کشمیر کو آذاد کرائیں،بھارتی فوج کے مظالم،بربریت اورموددی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں کشمیری عوام سے ان کا تشخص چھیننے کیلئے قانون میں ترمیم کو ہم مسترد کرتے ہیں کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آج کایہ عظیم الشان جلسہ اس بات کاغمازی ہے کہ اب انڈیا کو کشمیر سے جانا ہوگا ان خیالات کا اظہار مری کی تمام سیاسی جماعتوں، اہلیان مری،علماء اکرام نے بعدازنماز جمعہ ڈاکخانہ چوک مال روڈ کشمیر یوں کا تشخص ختم کرنے اور کشمیر کو ہندوسٹیٹ بنانے اور بھارتی قانون میں ترمیم کرنے کیخلاف ڈاکخانہ چوک مال روڈمری پر ایک بڑا احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی خالدحسین عباسی،سابق سٹی ناظم مری وپی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مری کے صدر راجہ ہارون محفوظ،علامہ تسنیم سلطان چستی،آل جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے صدرسردار ساجدقریشی،لیگی رہنماء طاہر حمید،بزرگ کشمیر رہنماء سردار عبدالرزاق،جماعت اسلامی کے رہنماء مسعوداحمدبٹ،کشمیری رہنماء محی الدین پرے،،کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر تاج حسین بخاری،وفاء الحق بخاری،لبریشن فرنٹ کے رہنماء پرویزمیر،مرکزی انجمن تاجران مری کے سیکرٹری اطلاعات خاور میر،جے یو آئی تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری قاری نوید عباسی نے کیا مقررین نے کہا کہ بھارتی مظالم کا خاتمہ اور کشمیر کی آذادی اب دور نہیں انہوں نے امن کے عالمی ٹھیکیداروں سے کہا کہ ان کو کشمیر میں ہونے والے مظالم نظرکیوں نہیں آتے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کشمیر کا کیس مضبوط انداز میں عالمی دنیا اوراقوام متحدہ تک پہنچائے،کشمیری رہنماء سابق نا ظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ نے قرار داد پیش کی کہ بھارت کمشیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کوفوری واپس لے اور حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا کردا رادا کرے،اقوام عالم اور اوآئی سی بھی اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے اس موقع پر شرکاء نے بھارت کیخلاف،اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں کتبے اٹھا رکھے تھے اور انڈیااور مودی کیخلاف زبردست نعرہ بازی کررہے تھے جلسہ میں مسلم لیگ ن مری سٹی کے صدرراجہ احسان نواز،جماعت اسلامی ضلع کوہسار کے صدر عتیق احمدعباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز،سینئر نائب صدر واجد عباسی،لیگی رہنماء ساجد دفتر عباسی،لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدرغالب بشیر عباسی، جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیکرٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی،ایم ایس ایف کے صدر صیام مسعود عباسی،پی پی پی مری سٹی کے صدرخالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ،پی پی پی تحصیل مری کے سینئر نائب صدر فاروق ڈار،جنرل سیکرٹری پی پی پی مری سٹی سرفراز خان ستی،مری آرٹس کونسل کے محمدشکور،لیگی رہنماء منیر عباسی، بابرحسین بخاری،عمران بٹ،خواجہ بابرمسعود،آصف میر،بابرعلی قریشی کے علاوہ علماء اکرام،اہلیان مری تمام جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی بعد ازاں مال روڈ مری پر ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ڈاکخانہ چوک سے شروع ہوکر مرحبا چوک تک گئی اور واپس جی پی اوچوک پہنچی جہاں کشمیر کی آذادی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں