GPO MURREE Kohsar University 329

دوران عید الاضحی تعطیلات اوریوم آزادی پرخصوصی،جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔محمد بن اشرف

مری:سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈ ی نے عید الاضحی جشن آزادی پاکستان کی تعطیلات کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیئے خصوصی،جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا اس سلسلے میں ٹریفک وارڈنز افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور مری میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ مری شہر کے تمام ایریاء میں بیرئیر، بینرز اور پمفلٹ کے ذریعے سیاحوں کو گائیڈنس فراہم کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے احکامات کی روشنی میں ایک مکمل منظم و جامع ٹریفک پلان جاری کیا ان نے بتایا کہ ؎ دوران عید الاضحی راولپنڈی، اسلام آباد سے تما م ٹریفک بذریعہ ایکسپریس وے اور RMKجی ٹی روڈ سے آ جا سکے گی۔دوران عیدالاضحی سرکل مری میں 05روڈز کو ون وے کر دیا گیا ہے جس میں ویوفورتھ روڈ، بنک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ، امتیاز شہید روڈ کو ون وے کر دیا گیا ہے۔ مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دی گی۔ ٹریفک کی بہتر روانی کے لیئے مری کے پانچ سیکٹر بنا دئیے گئے مری آنے والے سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں 90 ٹریفک اسسٹنٹ، 264 ٹریفک وارڈنز،17 انسپکٹرز/ وارڈن انچارجز،05 ڈی ایس پی صاحبان کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں اس حوالے جناب ڈچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ مری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 07 بجے سے رات01 بجے تک مکمل بند رہے گا دوران عید الاضحی مری میں بسیں اور دیگر بڑی گاڑیاں مری بروری چونگی اور بانسرہ گلی سے آگے نہ جا سکیں گی جبکہ آزاد کشمیر جانے والی گاڑیوں براستہ ایکسپیرس وے آ جا سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حبیب بنک GPO چوک کے سامنے یا اس کے گردونواح، سیڑھیوں کے سامنے، ایمبیسیڈرہوٹل، لالہ زار کے سامنے، جھیکاگلی سے GPO چوک سے سیسل ہوٹل اور کلڈنہ تک بنک روڈ GPOتا گرلز ڈگری کالج تک ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہGPOچوک کو پارکنگ فری قرار دیا گیا ہے سرکل مری میں سب سے بڑا مسلہ پارکنگ ہے لہذا سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف مختص شدہ جگہوں پر گاڑیاں پارک کریں۔ انہوں نے بتایا ٹریفک کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور کہ مری آنے والے سیاحوں کی مری ٹریفک پلان سے متعلق مکمل آگاہی کے لیئے مری میں مین چوکوں پر بذریعہ پبلک ایڈریس سسٹم، آگاہی بورڈز اوربینر ز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیئے جائیں گے بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاپانی والے ٹینکرز اور فوڈ سپلائی گاڑیوں ماسوائے(ٹرک اور ہیوی گاڑیاں) کو رات 01 بجے سے صبح 07 بجے تک پانی اور سٹی ایریا میں فوڈ سپلائی کی اجازت ہو گی انہوں نے بتایا کہ پکٹ کلڈنہ چوک، پکٹ بانسرہ گلی، بائی پاس ٹرن، لوئر ٹوپہ ٹرن، مسیاڑی ٹرن، سالگراں، تریٹ چوکی سترہ میل ٹول پلازہ،MIT شوالہ محلہ،دیول شریف، باڑیاں، ڈبل موٹروے ٹرن اور جھیکاگلی سے آگے موٹر سائیکل اور ہیوی ٹریفک کا داخلہ مری کے لیئے ممنوع ہو گا جبکہ لین لائن کی سختی سے پابندی کریں کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں دوران ڈرائیونگ صبر تحمل سے کام لیں علاوہ ازیں سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے تمام افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیئے کہ عید الاضحی کے موقع پر مری میں ڈیوٹی کے فرائض انتہائی محنت، لگن اور عوام الناس کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیئے جائیں۔ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے کنٹرول روم قائم کیے ہیں تا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر051-9269200,051-9270616ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں