146

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے عید الضحیٰ اور جشن آزادی (14 اگست) کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ھے۔

انچارج ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122مری نے اپنے تمام عملے کو 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کاحکم دیاہے۔تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طورپر نمٹا جاسکے۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے عید الضحیٰ اور جشن آذادی (14 اگست 2019)کے موقع پر خصوصی کور پلان ترتیب دیاہے۔پلان کے مطابق مری شہر بھر میں 9 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیں۔جن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی لارنس کالج روڈمری، چھرہ پانی، سترہ میل اسٹیشن، ڈاکخانہ چوک مال روڈ،جھیکا گلی،کھجٹ ایکسپریس وے مری،علیوٹ ,کالی مٹی اور نیومری شامل ہیں۔انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں