147

میاں محمد نواز شریف،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام قائدین کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گرفتار

مری مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں میاں محمد نواز شریف،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام قائدین کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گرفتار کیاگیا کشمیر کا سودا امریکہ کے دورے میں کیاگیا جس قانون کو بھارت 70 برس تک نہ توڑسکا وہ نیازی کے آنے پر توڑا گیا ہم کون بہادینگے اور جیلیں بھردینگے لیکن قائد میاں محمد نواز شریف سے وفائیں تبدیل نہیں کریگے کشمیر وک آگ میں جلایاجارہا ہے او کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جانے والی مریم نواز کو گرفتارکرلیاگیا ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے سچ کو نہیں دبایا جاسکتا ان خیالات کا اظہار نائب صدرمسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور،سابق سینیٹر سعدیہ خاقان عباسی،ن لیگ تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،لائرزونگ ن مری کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،سابق چیئرمین دریاگلی اصغرعباسی،سابق ناظم روات مجید عباسی،سابق چیئرمین مسیاڑی امتیاز عباسی،سابق ناظم سہربگلہ طلعت عباسی،سابق وائس چیئرمین دیول ہمایوں مشتاق،یوتھ ونگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ ارجمند نواز،ن لیگ گھوڑا گلی کے صدر ضمیر عباسی،سجاد احمد عباسی،حافظ منیر احمداوردیگر نے مسلم لیگ ن کے مری میں منعقدہ اجلاس جسکی صدارت مسلم لیگ ن مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز نے کی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر یہ مشکل وقت ہے اورہم سب سیسہ پلائی دیوار کی طرح انکے ساتھ کھڑے ہیں میاں محمدنواز شریف کوبیگناہ جیل میں ڈالا گیا فیصلہ سنانے والا جج بھی اپنے اس گناہ پر پریشان ہے میاں محمدنواز شریف پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں بلکہ انکو اختیار کے استعمال سے تجاوز کرنے پر پابند سلاسل کیاگیا،کشمیر کا سودا امریکہ دورے کے دوران ہوا ایک نیازی نے ملک سے بنگلہ دیش کو علیحدہ کیا اور دوسرے نیازی نے ہماری شہ رگ کاٹ دی ہم حکمران جماعت کے انتقامی احتساب کی مذمت کرتے ہیں اورلیگی قائدین وفاداری پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے آج سلیکٹڈ ممبران اسمبلی ان ہی منصوبوں پر تختیاں لگا کر فیس بک پر اپنی تشہیر کررہے ہیں اجلاس کے بعد مال روڈ مری پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں حکمران جماعت اور انتقامی احتساب کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اجلاس اور ریلی میں لیگی رہنماؤں اورکارکنوں حافظ جاوید اختر عباسی،راجہ یاسر ریاست عباسی،راجہ اسامہ سرور،لیبر ونگ ن مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیکرٹری اطلاعات ونشریات ہارون مقیم عباسی،معین الحق،صدر ایم ایس ایف صیام مسعود عباسی،راجہ مسعود آصف عباسی،ن لیگ مری کے سیکرٹری نشرواشاعت شاہد آفتاب عباسی،منیر عباسی،خواجہ بابرمسعود،عمران بٹ،بابرعلی قریشی،صدر حمزہ شریف فورس تحصیل مری راشد گلفراز عباسی،سوشل میڈیا ٹیم ہارون ظہور،سرمد عباسی اور رضوان عباسی،طارق عباسی روات،حسیب عباسی،ضیاء عباسی،واحدمصطفی عباسی،ضمیر عباسی،حسن اختر عباسی،راجہ کاشف چارہان،ناصر ذوالفقار عباسی،راشد غنی،سابق کونسلر ارباب عباسی،میزبانی کے فرائض ساجد دفتر عباسی اورقاصددفتر عباسی نے سرانجام دئیے اس موقع پر سابق چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں،سابق ناظمین،نائب ناظمین،سابق کونسلرز اور کارکنوں کی بہت بڑی تعدا د بھی موجود تھی،تقریب کے آغاز پر سابق صوبائی وزیر ومسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راجہ اشفاق سرور کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں