140

رہبر پبلک سکول مری کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

مری رہبر پبلک سکول مری کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سکول کے طلباء طالبات نے ریلی نکالی طلباء وطالبا ت نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے کا پاکستان،پاک افواج زندہ باد اور بھارتی جارحیت مردہ باد کے نعرے درج تھے جبکہ بچوں نے ریلی کے دوران پاک فوج اور کشمیر بنے کا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جس سے مری کی فضاء اللہ اکبر،پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے کا پاکستان اور پاک افواج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں