Murree water shortage 47

شہر میں مہنگائی کی چکی میں پستے مکین پانی کی بوند بوند کو بھی ترسنے لگے

Severe water shortage in Murree city

مری شہر میں مہنگائی کی چکی میں پستے مکین پانی کی بوند بوند کو بھی ترسنے لگے۔محکمہ رش سے قبل ہی قلت آب پر قابو نہ پاسکا۔وال مین مافیا کی ملی بھگت سے کمرشل افراد کو رات کی تاریکی میں پانی کی فراہمی جبکہ شہر کے باسیوں کو کئی کئی دن پانی فراہم نہیں کیا جا رہا۔مری شہر کی نام نہاد بند کمرے میں قائم ہونے والی تنظمیں بھی فوٹو سیشن تک محدود۔شہریوں کے مسائل پر لب کشائی یہ حک کے تدارک کی کوشش آج تک نہ کی جا سکی۔وال مین مافیا محکمہ بپلک ہیلتھ کی طرف سے لگاۓ جانے قیمتی والوں کو چند دنوں میں ناکارہ کر کے مکینوں کے لیئے کربلا کا منظر جہاں پیدا کر رہا ہے وہائیں پر بااثر مافیا اور کاروباری حضرات سے لین دین کر کے وال مینوں کی پانچوں گھی میں سر کڑاہی میں نظر آرہا ہے۔پورے ملک میں لوگ اپنی بچوں کے بہتر مستقبل کے لیئے کوئی ڈاکٹر۔کوئی ا نکم ٹیکس آفیسر۔کوئی اسسٹنٹ کمشنر۔کوئی ڈپٹی کمشنرکوئی سیکرٹری کوئی کیا خواہش رکھتا ہے جبکہ مری شہر میں کہ اکثریت پانی کی بوند بوند کو ترستے لوگ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیئے ان کو پبلک ہیلتھ کا وال مین دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔مری میں موجود اسسٹنٹ کمشنر۔ایڈمنسٹریٹر۔چیف آفیسر۔ایکسین۔ایس ڈی او بھی وال مینوں کے آگے بے بس دیکھائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں