22

بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں بغیر لائسنس ڈرائیورز کو صرف دو دن کی مہلت۔

Only two days respite for unlicensed vehicles without route permit.

مری ڈی ایس پی ٹریفک مری آصف کمال ان ایکشن۔بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں بغیر لائسنس ڈرائیورز کو صرف دو دن کی مہلت۔سوموار کے دن سے دمادم مست قلندر ہوگا۔ ڈی ایس بھی ٹریفک مری نے پبلک سروس گاڑیوں والوں سے ایک میٹنگ کی جس میں ڈی ایس پی مری نے واضح کیا کہ مری بھر میں بپلک ٹرانسپورٹرز روٹ پرمٹ دو دن میں مکمل کر لیں پیر کے روز سے مری بھر میں پبلک سروس گاڑیوں کے روٹ پرمٹ چیک کیے جائینگے اگر مری میں کوئی بھی گاڑی بغیر روٹ پرمٹ پائی گئی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اور ہر پبلک سروس گاڑی کے ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے اور تمام ٹرانسپورٹر حضرات کے پاس گاڑیوں کے کاغذات مکمل اور گاڑی مکمل فٹ ہونی چائیے۔ٹریفک قوانین کی پابندی کرانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اسلئے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی صورت جلد بازی سے کام نہ لیں اور ڈبل لائن نہ بنائیں۔ نو پارکنگ زون میں کسی بھی صورت گاڑی نہ پارک کریں۔ ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس مری ہمہ وقت خدمت کے لئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں