19

مری کی تمام شاہرہوں کی کارپٹنگ مکمل طاہر فاروق

completes carpeting of all highways of Murree

مری گرمائی سیزن سے قبل 23 مئی تک مری کی تمام شاہرہوں کی کارپٹنگ مکمل کرلی جائیگی،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں اورنرسوں کو رہائشیں دی جائینگیں جبکہ ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پربھی جلد تعیناتی کردی جائیگی ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے جمعہ کے دن مال روڈ مری،کشمیرپوائنٹ،تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری کا دورہ کرنے کے مری میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس مو قع پر ڈی سی نے تاجروں سے ملاقاتیں بھی کیں معروف مذہبی وسیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت حاجی اسد خان سے ملاقات کی اوران کوبتایا کہ مری میں واش روم نہ ہونے سے مری آنے والے سیاحوں خصوصاًسیاح فیملیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جس پرڈی سی راولپنڈی نے انکو یقین دلایا کہ بہت جلد مال روڈ مری پر سیاحوں کی سہولت کیلئے واش رومز بنائے جائینگے اس موقع اسسٹنٹ کمشنر مری اوردیگر اداروں کے افسران اورعملہ بھی موجودتھا ڈی سی نے ہدایات دیں کہ مال روڈ مری مزید خوبصورت اوردلکش بنایاجائے اوردیگر سیاحتی مقامات پر بھی تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہاں کی سیاحت کو فروغ مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں