12

مری کے قیمتی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا سلسلہ جاری

Precious forest fires continue in Murree

مری کے قیمتی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے بھمبروٹ سیداں کے جنگل میں لگی آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری اہلکار ایمرجنسی ایمبولنس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جبکہ اس سے قبل ہی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے آرایف اوکرور کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا جس پر ایمرجنسی وہیکلز کو واپس بلا لیاگیاہے لہتڑار کے جنگل میں آگ لگنے کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو ایمرجنسی ایمبولنس اور فائر وہیکل کے ہمراہ آگ پر قابوپانے میں مصروف ہیں آخری اطلاعات تک فارسٹ فائر کو قابو پانے کا آپریشن جاری ہے،ریسکیو1122 مری کے مطابق فارسٹ فائر سیزن کے شروع ہوتے ہی ریسکیو 1122 مری کی طرف سے فارسٹ فائر پر بروقت قابو پانے کے لیے فائر ایمرجنسی کور پلان پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے ریسکیو1122 مری کی تمام آگ بجھانے والی وہیکلز آپریشنل ہیں،ریسکیو 1122 مری جنگل کی آگ پر رسپانس کے ساتھ ساتھ وہیکلز فائر، بلڈنگ فائر پر بھی بروقت رسپانس کر کے شہریوں کی زندگیاں اور پراپرٹی کو محفوظ کرنا بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو فارسٹ فائر کال موصول ہوتے ہی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیاجاتاہے اور کالر کی جانب سے دی گئی تمام معلومات کو متعلقہ ادارے کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا جاتاہے،تاہم بہت ساری جگہوں پر لگی آگ پر روڈ نہ ہونے کے باعث فائر وہیکلز کو موقعہ پر پہنچنا ناممکن ہوتاہے ریسکیو اہلکار کئی میل پیدل چل کر آگ پر قابو پاتے ہیں،ریسکیو 1122 مری۔کسی بھی فارسٹ فائر ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو بروقت اطلاع دیں تاکہ جلد سے جلد امدادی کاروائیوں کو جاری کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں