Skip to content
محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام بدعنوانی پر ہونے والے تقریری مقابلہ میں صباحت حفیظ نے تحصیل مری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور ڈسٹرکٹ کی سطح پرہونے والے مقابلے کے لیئے کوالیفائی بھی کر لیا،محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بد عنوانی (کرپشن) کے عنوان پر تحصیل بھر کے سکولوں کے درمیان تقریری مقابلہ منعقد کیاگیاجس میں مری کے سکول کی بچیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی تقریری مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوئی سہربگلہ کی جماعت ششم کی کم سن طالبہ صباحت حفیظ پر اعتماد لہجہ اورخوبصورت تلفظ کی ادائیگی پر مقابلہ کے ججز اور وہاں موجود حاضرین کو جنجوڑ کر رکھ دیا،مقابلہ میں شریک سکولوں کے اساتذہ،منتظمین اور حاضرین بے ساختہ صباحت حفیظ کی تقریر پر تالیاں بجھاکر بچی کو داد دی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صباحفیظ نے حکومت پنجاب کی جانب سے گذشتہ سال جناح ھال مری میں ہونے والے سیرت نبیﷺ کے تقریری مقابلہ پرائمری سکول سطح پر بھی جیتاتھا،اہلیان یونین کونسل سہربگلہ نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک علاقہ گوئی کی اس بیٹی کو ڈسٹرکٹ لیول پر بھی کامیابی عطاء فرمائیں تاکہ وہ مری،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوئی اور اپنے والدین اور خاندان کا نام روشن کرے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں