punjab pakistan tourism murree 10

مری کے ٹیکس راولپنڈی سے لاگو۔

Murree tax applicable from Rawalpindi.

 مری کے ٹیکس راولپنڈی سے لاگو۔یکم جولائی 2022 سے نافذ ہوکر 30جون 2023 تک برقرار رہینگے۔سرکاری مافیا کی ملی بھگت سے سیزنل کمائی کرنے والے بھی نرغے میں ا گئے۔صرف بھکاریوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں نہیں لایا گیا۔غبارے فروخت کرنے والوں پر یومیہ 200. کمپنی مصنوعات تشہیر پر 5000 یومیہ۔بڑی گاڑیوں پر تشہیر 20ہزار یومیہ۔سیاح کی گاڑی۔سلاٹر ہاوس۔۔بیت الخلا۔ہرقسم کے سائن بورڈ بینرز پینا فلیکس۔اشتہارات پر ٹیکس عائد۔سرکاری میونسپل کارپوریشن آفس کے سامنے پارکنگ کے ریٹ مقرر ہر قسم کی گاڑی دن کے وقت 100روپیہ جبکہ رات کے وقت 150 روپیہ۔سکوٹر موٹر سائیکل دن کے وقت 20 روپیہ رات کے وقت 30 روپیہ مقرر۔پھیری والے۔کھلونے فروخت کرنے والے۔گھڑ سواری کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا گیا۔جبکہ اس کے ساتھ سلاٹر ہاوس کا سالانہ ٹھیکہ 2لاکھ 70 ہزار۔کشمیر پوائنٹ پنڈی پوائنٹ لاری اڈا بیت الخلا سمیت کارپارکنگ۔سلاٹر ہاوس۔سائن بورڈز سمیت متعدد ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ ہوا ہے جنکی قیمت بھی طے ہو چکی ہے۔ یہ سارے فیصلے ضلع کونسل راولپنڈی کے بلدیاتی یونٹ میونسپل کارپوریشن مری میں ہوۓ ہیں۔حیرت انگیز طور پر سرکاری کارندوں کو بھتہ دیکر مالش کرنے والوں۔چاٹ فروخت کرنے والے۔جام اور دیگر اشیاء کے مال روڈ پر ٹھیے لگانے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے بجاۓ ملی بھگت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اس حوالہ سے گزشتہ دن کے اخبارات میں راولپنڈی سے خبر شائع ہوئی جس میں مکمل تفصیل لکھی گئی ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں