26

مری میں ٹورازم پولیس کی تعیناتی

Tourism Police Murree

ملکہ کوہسار مری آنیوالے سیاحوں کوتحفظ،سکیورٹی اورسہولیات فراہم کرنے کیلئے مری میں ٹورازم پولیس کی تعیناتی قابل تحسین ہے ٹورازم پولیس فورس اپنے فرائض اداکرنے میں مصروف عمل ہے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے بہترین سروس دینے پر مری ٹورازم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،سیاحوں نے مری ٹورازم کی کوسٹر میں سفر کیا اور گھوڑاسواری بھی کی،مری ٹورازم پولیس سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لئے راؤنڈدی کلاک مصروف عمل ہے، ٹورازم پولیس کے اعلیٰ حکام نے سیاحوں کوہدایت کی ہے کہ وہ کو کسی بھی ایمرجنسی یا پریشانی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس کے فیلڈ افسران یا ہماری ہیلپ لائین 15 اور 1757 پر رابطہ کرسکتے ہیں، مری میں سیاحوں کے تحفظ اور سہولیات کیلئے خصوصی طور پر ٹوورزم پولیس تعینات کر دی گئی،جی پی اوچوک مال روڈ پر ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا جس پر ٹورزم پولیس کہ نوجوانوں 24 گھنٹے سیاحوں کی مدد اور سہولت کہ لیے موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں