35

مری 2 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند، ناقص خوراک پر 4 ہوٹلوں کو جرمانے

Murree 2 Food Points production closed, 4 hotels fined for substandard food

ملک بھرسے ملکہ کوہسا رمری آنیوالے سیاحوں کو معیاری خوارک کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایا ت پر عیدالفطر کی تعطیلات اور ویک اینڈ کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کھانوں کی چیکنگ کے لیے مری پہنچ گئی2 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند، ناقص خوراک بنانے پر 4 ہوٹلوں کو لاکھوں کے جرمانے کیے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مال روڈ، مری ایکسپریس وے، کلڈنہ اور جھیگا گلی میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جھیگا گلی میں معائنے کے دوران سیاحوں کے مسائل بھی سنے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مری ایکسپریس وے پر معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیاء کے استعمال پر بند کر دیا،نامکمل لیبلنگ اور ناقص اجزاء کے استعمال پر معروف بیکری کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی،انہوں نے مزید بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں،یکسپریس وے پر معروف کافی پوائنٹ کو ایک لاکھ 50 ہزار، چائے پوائنٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے،مال روڈ پر معروف ریسٹورنٹ اور کافی شاپ کو جرمانے کیے گئے اورمعمولی نقائص پر 3 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہم سیاحتی مقامات پر معیاری اشیاء کی فراہمی پر خصوصی توجہ ہے سیاح شکایت کی صورت میں 080080500، موبائل ایپ یا سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں