79

مری میں مناسب قیمت پر خوبصورت ترین رہائش

The most beautiful accommodation at reasonable price in Murree

مری سیاحوں کے لیئے مہنگائی کارونا سابق وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت بند۔پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ مری نے بنایاجنگل میں منگل کا سماع۔انتہائی مناسب قیمت پر خوبصورت ترین رہائش رینٹ پر آن لائن اور موقع پر سیاحوں کو فراہم کر دیا۔مہنگائی کا رونا رونے والوں کے فکس ریٹ پر قیام کی سہولت پتریاٹہ ٹاپ اور بانسرہ گلی میں دستیاب۔ڈبل بیڈ 4ہزار۔چار بیڈ 6ہزار.سپیشل 8 ہزار رینٹ مقرر۔ خوبصورت ہرے بھرے درختوں میں قدرت کی رہنائیوں۔پرندوں کی خوبصوت بولیوں کے درمیان میں اپنے بچوں کے ساتھ ایشیا کی سب سے بڑی چیئرلفٹ کیبل کار کی سیر کے بعد T.D.C.P نے رہائش کی سہولت بھی حیرت انگیز ریٹس میں سیاحوں کو فراہم کر دی۔بانسرہ گلی کے بعد نیومری پتریاٹہ ٹاپ پر سیاحوں کے لیئے انتہائی مناسب ترین قیمت پر سابق وزیر اعظم عمران خان کےسیاحت کے فروغ کے تحت سستی ترین پر سکون رہائش کا بندوبست تمام تر سہولیات کے انتہائی مناسب رینٹ کے ساتھ کر دیا ہے۔جبکہ نئی سیاحتی ہائی وے کی تکمیل سے ایشیا کی سب سے بڑی چیئر لفٹ کیبل کار پنجاب حکومت کا منافع بخش منصوبہ بن جاۓ گا۔کرونا وباء اور سانحہ مری کے بعد حالیہ عید کی تعطیلات کے دوران نیو مری کیبل کار چیئرلفٹ میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا۔منیجر پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار اعجازبٹ کے مطابق عرصہ کے بعد یہاں کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اور ایک دن میں 3600 ٹکٹ یہاں سے سیاحوں نے کیبل کار چیئرلفٹ کا خریدا ہے۔جو کہ ایک خوش آئند ہے۔اعجاز بٹ نے مری ورکنگ جرنلسٹس گروپ کے صحافیوں کی نیو مری آمد پر انکو خوش آمدید کہا۔اور تفصیل سے ٹی ڈی سی پی کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا اور پتریاٹہ ٹاپ پر بنائی گئی بغیر کنکریٹ کے سیاحوں کو رہائش فراہم کرنے والی اینگلوز کا دورہ بھی کروایا۔جبکہ دوسری طرف پتریاٹہ میں موجود سیاحوں۔منیر۔یاسر۔عنصر۔ممتاز۔سجاد۔حیدر۔ہاشم۔علی۔نواب قاسم۔روبینہ۔خدیجہ۔فریحہ۔امبرین اور لاتعداد سیاحوں نے حکومت پنجاب۔مری و ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہیکہ اس شاندار تفریح سیاحتی پوائنٹس کو آنے والے روڈ کو اس کے معیار کے مطابق بنایا جاۓ اور یہاں کے بازار میں ہر وقت ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کیا جاۓ۔تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو آسانی سے آمد و رفت کی سہولت میسر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مری میں مناسب قیمت پر خوبصورت ترین رہائش” ایک تبصرہ

  1. واقعی مری میں ریٹس کا رونا جو سیاح روتے تھے ان کے لیئے خوش آئند خبر اور کنکریٹ کی تعمیر کرنے والوں کے لیئے سبق اور مشعل بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں