Murree Tourism 104

مری شہر کی بے ہنگم تعمیرات گرین بیلٹ قبضے

chaotic construction of Murree City occupies the Green Belt

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بگڑتی مری کو سدھارنے کا فیصلہ کیا تو زیادہ نقصان مسلم اپوزیشن شخصیات کا ہی ہوگا۔مری شہر کی بے ہنگم تعمیرات گرین بیلٹ قبضے ہائی وۓ کی سڑکیں اور جنگلات سکڑنے پر سرکاری ملازمین پر بھی خطرے کی تلوار لٹکے گی۔گزشتہ پونے چار سال تبدیلی سرکار کے دور میں بلاخوف خطر مافیا اور سرکاری کالی بھیڑیں ملکہ کوہسار کو تجوریاں کھول کر نوچتی رہیں۔میاں محمد شہباز شریف کے دور میں چوٹی کا زور لگانے کے بوجود جو تعمیرات مری میں ممکن نہ ہو سکیں تھیں وہ تبدیلی سرکار کے دور میں ریکارڈ توڑ تعمیرات ہوئیں۔مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں ہونے والی بے ہنگم تعمیرات میں یہاں کے ملازمین نے خوب مال کمایا اور ہر دوسری تعمیرات کو پنجاب کے سابق سنیئر وزیر میاں محمود الرشید کا نام دیا جاتا رہا۔جبکہ میاں محمود الرشید میڈیا کے سامنے ان تعمیرات سے لاتعلقی کا اظہار پی آئی اے پاک میں پودہ لگانے کے بعد میڈیا کی نشاندہی پر کرچکے تھے۔مری کے جنگلات۔سڑکوں پر اور سڑکوں کنارے مٹی پھینکنے پر سرکاری کالی بھیڑوں نے خوب مال سمیٹا ہے۔جس پر تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن بھی میاں شہباز شریف کے ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آنے کی دعا کرتے رہے۔جو بہت اعلی درجہ میں قبول ہوئی اور شہباز شریف کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے اور انکے فرزند کا وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہونا مری بھر کے لیئے خطرے کا الارم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں