25

محکمہ جنگلات کی غفلت سے مری کے قیمتی جنگلات کو تباہ

Destruction of valuable forests of Murree due to negligence of Forest Department

مری انتظامیہ۔ تحصیل انتظامیہ۔ہائی وے۔محکمہ جنگلات کی غفلت سے مری کے قیمتی جنگلات کو تباہ کرنے کاسلسلہ جاری،غیر قانونی تعمیرات اورکھدائی کے دوران سینکڑوں ٹن مٹی مافیا اور سرکار کی ملی بھگت سے سڑکوں کنارے اورجنگلات میں پھینکی جاتی رہی ہے اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔جس سے جہاں خودرو ننھے پودے ختم ہورہے ہیں وہائیں پر شجرکاری کے نام پر لگنے والے کروڑوں روپیہ کے پودے اپنی موت آپ مر چکے ہیں۔ اور آنے والے دنوں کی بارشوں کے موسم میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کابھی خطرہ پیدا ہوچکا ہے۔اس مٹی سے پانی کے سورس بھی تباہ ہو رہے ہیں۔ مری میں تو کوئی قانون نظر ہی نہیں آتا وطن پاک کے اس پرفضاء اور قدرتی اورقیمتی جنگلات رکھنے والا یہ مقام محکمہ جنگلات مری سمیت تمام سرکاری اداروں کی غفلت اور لاپرواہی سے بری طرح تباہ ہورہا ہے،عوامی حلقوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورمری کے قیمتی جنگلات کوقدرتی ماحول کو تباہ ہونے سے بچانے کے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں