32

گرمائی سیزن کے آغاز سے قبل آصف کمال کو DSP ٹریفک مری تعینات

Asif Kamal has been posted as DSP Traffic Murree before the start of summer season Murree

مری میں گرمائی سیزن کے آغاز سے قبل آصف کمال کو DSP ٹریفک مری تعینات کر دیا گیا گزشتہ دن ڈی ایس پی آصف کمال نے مری کا چارج سنبھالتے ہی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات کی روشنی میں سرکل مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز، سینئر ٹریفک وارڈنز، کو شفٹ وائز بریفنگ دی اور تمام سرکل ہائے کا جائزہ لیا ٹریفک سٹاف کو مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور عوام الناس سے حسن اخلاق سے پیش آئیں، ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائیں،ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کریں،عوام الناس کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے،بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز افسران کو انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا اور ڈیوٹی میں غفلت و لاپراوہی برتنے والے ٹریفک وارڈنز افسران کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں