Meat supply 79

مہنگائی کا جن قابو

Inflation control

مری آسمان کی بلندیوں پر پہنچتی مہنگائی کا جن قابو کرنے میں وفاقی وپنجاب حکومت، ضلعی اورتحصیل انتظامیہ سمیت تمام ادارے مکمل بے بس۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی فعال نہ ہو سکیں۔جس بنا پر عام آدمی اور غریب افراد کہاں جائیں۔غریب افراد اور عام آدمی کی دادرسی کرنے والا کوئی بھی نہیں۔ماہ رمضان میں بھی عوام اشیاء ضروریہ کی سستے داموں دستیابی ناممکن ہے، مٹن(چھوٹا گوشت) توپہلے سے ہی عام آدمی اور غریبوں کا کھانا خواب تھا اب بیف (بڑا گوشت) کی سرکاری قیمت جو 600 روپے ہے جبکہ قصاب 700 سے 750 روپیہ میں سرعام فروخت کر رہے ہیں۔اگر کوئی باشعور ذیادہ قیمت وصول کرنے پر احتجاج کرے تو اس کے ساتھ نارواہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے،سستا رمضان بازار میں ریٹ لسٹ اور بورڈ پر بیف 580 روپے میں فروخت ہورہا ہے،جبکہ مارکیٹ میں حقیقت کچھ اور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں