HappyramzannnRamadan 30

رمضان المبار ک

Ramadan

مری تحصیل مری اورشہر میں رمضان المبار ک کی قیمتی اوربابرکت ساعتوں سے مستفید ہونے کاس سلسلہ جاری اہلیان مری جن کارحجان مذہب کی طرف زیادہ ہے رمضان المبار ک کے مقد س مہینے کی سعادتوں کو حاصل کرنے میں مصروف ہے مساجد میں نمازیوں کی کثیر تعداد پنجگانہ نمازیں ادا کرتی نظر آتی ہے ان دنوں ملکہ کوہسارمری کاموسم انتہائی دلکش اورخوبصورت ہے موسم بہار کی وجہ سے پھولوں کی بہار کے ساتھ ساتھ ماہ صیام کی رحمتیں بھی خوب برس رہی ہیں اگرچہ کہ سیاحوں کی بہت کم تعداد مری میں موجود ہے لیکن اس مقدس اوربابرکت ماہ کوگزارنے کیلئے ملک بھر سے آئے روزہ دار عبادات کے ساتھ ساتھ یہاں کے خوبصورت موسم سے بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں