47

مری ضلع کی اپگریڈیشن کے حوالہ سے جاری بیان

Murree District,

مری رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے مری کی تحصیل سے انتظامی ضلع کی اپگریڈیشن کے حوالہ سے جاری بیان میں کہا ہیکہ ضلع مری کی قریبی چار تحصیلوں مری،کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلر سیداں پر مشتمل ایک اور بڑا ادارہ کوہسار ٹورزم اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی KTDA کا معاملہ بھی تقریبا ًانہی مراحل سے گزر کر قانون ساز کمیٹی تک پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد اس ادارے کے قیام کا بھی اعلان ہو جائیگا،یاد رہے کہ یہ ادارہ سی ڈی اے کی طرز کا ہوگا جو اتنا بااختیار ہوگا کہ تحصیلوں سے حاصل شدہ سیاحتی آمدنی اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوگی اور یہ فیصلہ سازی میں مکمل خود مختار ہوگاضلع مری کا ضلعی سیکرٹریٹ ٹورزم ہائی وے کے سنگم پر لوئر بیلٹ میں بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ پورے ضلع کا درمیانی مقام ہو تاکہ تمام اطراف کے لوگوں کو سہولت رہے۔صداقت عباسی نے کہا کہ ضلع کے قیام سے اس خطے کی الگ پہچان بھی بنے گی اور علاقائی مسائل حل کرنے اور اداروں کی بہتری کے لیے درجنوں ضلعی سطح کے محکمے قائم ہونگے جو علاقے کی ترقی اور روزگار کا ذریعہ بنیں گے انہوں نے اس سلسلے میں اپنی طرف سے، اپنی قیادت کی طرف سے، اپنے ساتھی ایم پی ایز کی طرف سے، اپنے ساتھ چلنے والی تنظیموں کی طرف سے اور دیگر سپورٹرز کی طرف سے حلقے کے تمام لوگوں کو ایک بڑا سیاسی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا ہیکہ امید کرتا ہوں کیا آپ ہماری سپورٹ اور مدد جاری رکھیں گے اور وہ لوگ جنہوں نے ہمیں کسی سیاسی اختلاف کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا وہ بھی ہماری محنت اور کاوش پر ہماری حوصلہ افزائی ضرور کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں