مارچ 29, 2024

عالمی صحت تنظیم کی ٹیم کا ڈاکٹر پالیتھہ ماہی پالہ کی سربراہی میں ٹی ایچ کیو مری کا دورہ۔

0
THQ Murree

THQ Murree

مری:عالمی صحت تنظیم کی ٹیم کا ڈاکٹر پالیتھہ ماہی پالہ کی سربراہی میں ٹی ایچ کیو مری کا دورہ۔ہسپتال میں مریضوں کی علاج
معالجہ کی سہولیات قابل ستائش نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پالیتھہ ماہی پالہ کی قیادت میں ٹی ایچ کیو مری کا دورہ کیا۔انکےہمراہ ڈاکٹر یحییٰ گلزار ٹیکنیکل آفیسرورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پنجاب،ڈاکٹر محمد آصف ڈویژنل آفیسر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی ضلعی ہیلتھ آفیسر ضلع مری ڈاکٹر اظہرعباسی بھی موجود تھے۔وفد نے اپنے دورے کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں سمیت ویل ویمن کلینک کا دورہ بھی کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نےوفد کو ہسپتال کے بارے مکمل بریفنگ دی۔اپنے دورے کے اختتام پر ڈاکٹر پالیتھہ ماہی پالہ نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے