38

یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے خوردونوش غائب

Utility store murree

شہر مری میں قائم اکلوتے یوٹیلٹی سٹور میں غریب عوام کے استعمال کی روزمرہ کی اشیاء ضروریہ سے خالی آٹا،چینی،سستا آئل،گھی،بیسن،دالیں،چنے،لوبیا،کھجوریں اوردیگر اشیاء کی تاحال سپلائی نہ ہونے سے غریب لوگ رمضان المبار ک کی تیاری کیلئے یوٹیلیٹی سٹورکارخ کرکے مایوس لوٹنے لگے بازاروں سے مہنگی اشیاء ضروریہ کی خریدنے کی سکت نہ رکھنے والوں کاکہنا ہے مری شہر کے اس اکلوتے یوٹیلٹی سٹور پر ٹشوپیپرز صابن،سرف،شیمپو،ٹوٹھ پیسٹ ہی دستیاب ہیں جن کوخریدنا انکے لئے ناممکنات میں شامل ہے،غریبوں کے استعمال کی اشیاء ضروریہ نہ ہونے کے باعث یوٹیلیٹی سٹورکاعملہ بھی ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھاہواہے، غریب اورکم آمدن افراد نے مطالبہ کی ہے کہ حکومت نے جن اشیاء پر اربوں روپے کی سبسڈی دینے کااعلان کیا ہے فوری طور پر مری کے یوٹیلیٹی سٹور پر فراہم کی جائیں تاکہ وہ ان کے اہل خانہ کو ماہ مقدس میں روزے رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں