42

تصویری نمائش کا افتتاح

مری 23 مارچ 1940 کا دن تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں اس ملک کو حاصل کرنے کی قرار داد اس دن منٹو پارک لاہور میں پیش کی گئی جسے برصغیر کی تمام مسلم پارٹیوں نے منظور کیا اور پاکستان کی حقیقی بنیاد رکھی پاکستان میں ہر سال 23 مارچ کو پاکستان ڈے منایا جاتا ہے تا کہ تاریخ کو زندہ رکھ کر نوجوان نسل تک منتقل کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار کرنل عبدالقدوس پرنسپل کیڈٹ کالج مری نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس کے علاوہ پاکستان ڈے کے حوالے سے آرٹس کونسل میں میوزک شو کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف گلوکار شکیل اعوان نے پرفارم کیا اس موقع پر امجد بٹ، وقار عباسی،بابر مغل سمیت فیمیلیز، بچوں اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ملی نغموں سے خوب محظوظ ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام بہت اہمیت کے حامل ہیں اور ان کا مقصد نوجوانوں میں تاریخی شعور پیدا کرنا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری انعم خالد نے پروگرام کی نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں