84

ٹی بی کے عالمی دن

مری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پرعوام کی آگاہی اوراس مرض سے بچنے اورعلاج کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا،واک کی قیادت میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف اوردیگرعملے نے واک میں شرکت کی،واک کے اختتام پر سمینار کا انعقاد بھی کیا گیا اور شرکاء کو اس موذی مرض ٹی بی سے بچاؤ اورعلاج سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اختتام پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں ٹی۔بی کے مرض کی تشخیص اور علاج کی سہولت موجود ہے اور اس وقت ٹی بی کے پانچ مریض تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مری میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں