مارچ 19, 2024
Rescue 1122

Rescue 1122

مری:سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام عالمی فرسٹ ایڈ ویک منایا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری انجینئر کامران رشید کی زیر صدارت سینٹرل اسٹیشن پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری انجینئر کامران رشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع مری میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مختلف اہم نجی اور سرکاری مقامات،سکول و کالج کے طلباء و طالبات، ریسکیو رضاکاروں، ہسپتالوں اور مری پریس کلب میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے ممبران کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ اور آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ابتدائی طبی امداد میں چوٹ لگنے کی صورت میں خون کے بہاؤ کو روکنے، سانس کی نالی میں رکاوٹ، سانس اور دل بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی کا عمل اور دوران ایمرجنسی بحفاظت مریض کی منتقلی کی عملی تربیت فراہم کرنا شامل ہے،عالمی فرسٹ ایڈ ویک منانے کا مقصد ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر کے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا تمام منظم اداروں کے اہلکاروں کی ٹیمز پنجاب ایمرجنسی سروس سے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ حاصل کریں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں وہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے قیمتی جانوں کے ضیاع میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرسکیں،محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے سرگرم ریسکیو 1122مری۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے