64

سانحہ مری میں قیمتی جانوں کی ہلاکت پرہمارے دل خو ن کے آنسورہے ہیں،

مری المناک سانحہ مری میں قیمتی جانوں کی ہلاکت پرہمارے دل خو ن کے آنسورہے ہیں، مری کی فضائیں اورفضائیں بھی سوگوارہیں اس افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم مرحومین کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ، اس دل دہلادینے والے حادثہ کی تحقیقات کرکے غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران مری کے اہم ہنگامی اجلاس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائی وے کی غفلت اورسستی کی وجہ سے ملک کے طول وعرض سے گالیاں دی جارہی ہیں جوکہ ا نتہائی ذیادتی ہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سیاحوں کیلئے مری کے راستے بندکرکے سیاحتی سرگرمیوں کومفلوج کردیاگیا جس سے مری کے تاجروں کامعاشی قتل ہورہا ہے اورغریب دوکاندار،دیہاڑی دارمزدور اورہوٹلوں میں کام کرنے والے بیروزگار ہوچکے ہیں سرگرمیاں مکمل مفلوج ہوگئی ہیں غریب لوگ مالی مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں ر انتظامی نااہلی چھپانے کیلئے پورے علاقے کو بند کردینا کسی صورت قابل قبول نہ ہے لہذاحکومت پنجاب فوری طور پر مری میں سیاحوں کے داخلے پرعائدپابندی ختم کرے اگر منتخب نمائندوں کے وعدہ کے مطابق پابندی ختم نہ کی گئی توآج بعدازنمازجمعہ ڈاکخانہ چوک مال روڈ پرتاجروں اوردیگرکاروباری حلقوں کی مشاورت سے آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگااجلاس میں تاجررہنماؤں واجدعباسی،عبدالحمید عباسی،عامرعباسی،خاورمیر،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے رہنماؤں راجہ شہزادرشید،سلیم اکابر عباسی،حاجی اسدخان،فریدخان،افتخار عباسی،طاہر حمید،عبدالحلیم عباسی،خستہ گل خان سمیت کثیر تعداد میں تاجروں اورمتاثرہ لوگوں نے شرکت کی،اجلاس کے اختتام پر سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل عطا ء فرمائیں۔

Print Friendly, PDF & Email