29

ملکہ کوہسار مری کی صفائی اور سیاحوں کیلئے کلین سٹی بنانے کیلئے مصروف عمل

مری صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشیدکی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملکہ کوہسار مری کی صفائی اور سیاحوں کیلئے کلین سٹی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے یکم اگست سے مری کی صفائی کے فرائض سنبھالنے کے بعد راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یہاں کے شہریوں اور کثیر تعدادمیں یہاں آنیوالے سیاحوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنی کاوشوں کو تیز کردیا ہے برفباری کے موقع پرمری میں سیکڑوں افراد نے یہاں آئے آرڈبلیوایم سی نے اس موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے،سڑکوں پر برف ہٹانے کیلئے ورکرز کی اضافی نفری کی تعیناتی برف کے خاتمے کیلئے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا تاکہ راستے کھلے رہیں اور آمدو رفت میں کسی قسم کی کوئی پریشانی پیش نہ آئے، چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ اور ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مری کی صفائی کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے،یہ ایک مصروف سیاحتی مقام ہے جہاں ہر وقت گہما گہمی رہتی ہے ایسی صورتحال میں صفائی کیلئے اضافی کاوشوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے ہم پرعزم ہیں گرمائی سیزن ہو یابرفباری کاسیزن شہر کے اہم مراکز جہاں زیادہ رش رہتا ہے وہاں ہمارے ورکرز ہر وقت صفائی یقینی بنانے میں مصروف رہتے ہیں تاکہ زیادہ کوڑا کرکٹ جمع نہ ہو،انہوں نے سیاحوں اور شہریوں سے بھی صفائی کی کاوشوں میں تعاون کی اپیل کی ہے،شہر ی کوڑا کرکٹ ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں،سڑکوں،نالیوں،اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں،ہم سب نے ملکر ہی اپنے شہر کو صاف اور سر سبزبنانا ہے جوہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،مری کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز دن رات مصروف عمل ہیں،شہر کی گلیوں اور بازاروں میں صفائی کیساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی جاری ہے صفائی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ،آلائشیں ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز بھی دیئے جاتے ہیں،گھر گھر صفائی آگاہی مہم میں آرایم ڈبلیوسی کے کارکن صفائی کا پیغام پہنچا رہے ہیں،،صفائی کیلئے راولپنڈی سے ورکرز کی اضافی نفری بلا کر مختلف شفٹوں میں مال روڈ سمیت اہم شاہراہوں اور برساتی نالوں کی صفائی کرائی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email