34

حکومت وقت،فوجی حکام اور اعلی عدلیہ سے سانحہ مری پر تحقیقات کرنے کا پر زور مطالبہ

مری حکومت وقت،فوجی حکام اور اعلی عدلیہ سے سانحہ مری پر تحقیقات کرنے کا پر زور مطالبہ پاکستان عوامی تحریک تحصیل مری کے رہنما حاجی محمد ارشد عباسی کی طرف سے سانحہ مری میں وفات پانے والے خواتین و حضرات پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیااور دعا کی ہے مرحومین کی اللہ تعالیٰ بخشش اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں انہوں نے مطالبہ کیا حالیہ شدید برف باری میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب جوبھی ذمہ داران ہیں کو سخت سزا دی جائے حالیہ شدید برف باری جاری تھی اور مری شہر کے چاروں اطراف عام راستے دن کو ہی بند ہو گئے تھے اس وقت مری کی طرف آنے والے سیاح کو کیوں نہیں روکا گیا اور اس موقع پر تحصیل مری اور ضلع انتظامیہ کے جملہِ محکمہ جات خاموش تماشائی بنے رہے جس کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا انہوں نے حکومت سے یہ سوال ہے کہ اس دوران جو اموات ہوئی ہیں اگر کوئی ادارہ بشمول سول اور آرمی رات کو گاڑیوں سے انکو نکال کر کسی محفوظ مقام پر نہیں پہنچا سکتے تھے کیا اس مقصد کے لیے بھی وزیراعظم یا آرمی چیف کے حکم کے منتظر رہنا ضروری تھا۔

Print Friendly, PDF & Email