31

مری میں طوفانی برف باری اور ہنگامی حالات کے نفاذ

  1. مری میں طوفانی برف باری اور ہنگامی حالات کے نفاذ کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی اینڈ ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارہسپتال مری کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیااس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے بعد ازاں ڈی۔جی ریسکیو 1122 نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور موجود ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 اور تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کے درمیان متاثرین برف باری کو ریسکیو کرنے اور انکے علاج کے بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے ڈاکٹر رضوان نصیر کو بتایا کہ مریضوں کے علاوہ اگر برف باری سے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں بھی ھسپتال میں لائی جائیں گی اس حوالے سے انتظامات مکمل ہیں اس موقع پر ڈی۔ جی۔ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی۔

Print Friendly, PDF & Email