45

مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری

مری سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے برفباری کے دوران مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی گزشتہ24گھنٹوں سے بھاری نفری کے ہمراہ سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے مری میں موجود ہیں راولپنڈی ٹریفک پولیس کے افسران و جوان برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو فرسٹ ایڈ اور خشک میوہ جات و بسکٹ مہیا کر نے میں مصروف عمل، گزشتہ ایک ہفتہ سے مری میں جاری برف باری کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سی ٹی او. راولپنڈی تیمور خان، ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی سمیت تمام افسرا ن و اہلکاروں نے بھرپور محنت کی گزشتہ روز مسلسل جاری برفباری،روڈز پر درخت گرنے اور پھسلن کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جسکو مدنظر رکھتے ہوئے مری کے تمام داخلی راستوں کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، تما م داخلی راستوں سے مری آنے والی گاڑیوں کو واپس بھجوایا جا رہا ہے، راولپنڈی ٹریفک کے افسران و جوان برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو فرسٹ ایڈ اور خشک میوہ جات و خوراک تقسیم کررہی ہے،ٹریفک وارڈنز سیاحوں کی گاڑیوں کے ٹائروپر چین چڑھا کر انھیں ریسکیو کر رہے ہیں جبکہ سنو بائیکس کے ذریعے برف میں پھنسے برف میں پھنسی فیملیز کو بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان، ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی اور تمام ٹریفک اہلکار قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لا رہی ہے اور دن رات مسلسل محنت کر رہی ہے

Print Friendly, PDF & Email