93

کشمیری محلہ مری میں شدید برفباری اور تیز بارشوں سے گھر کے دو کمرے لینڈ سلائیڈنگ سے زمین بوس

مری کشمیری محلہ مری میں شدید برفباری اور تیز بارشوں سے غریب شخص کا گھر کے دو کمرے لینڈ سلائیڈنگ سے زمین بوس۔مذکورہ گھر غریب شخص شکیل ولد منظور کا تھا۔ جو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے مکمل بتاہ ہوگیا۔معجزانہ طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے گھر کے دو کمرے چھت سمیت زمین بوس ہو گئے جبکہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث مکان کی بالائی منزل کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے، متاثرہ شخص اپنے بچوں سمیت پڑوسی کے گھر رہنے پر مجبور ہے متاثرہ خاندان نے حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی غریب شخص ہے اور تباہ ہونے والے گھر کی دوبارہ تعمیر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔لہذ ااسکی فوری مالی امداد کی جائے

Print Friendly, PDF & Email