load shedding 20

مری شہر لوئرجھیکاگلی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گذشتہ تین دنوں سے بجلی غائب۔

مری محکمہ واپڈاسب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری کی غفلت کے باعث مری شہر لوئرجھیکاگلی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گذشتہ تین دنوں سے بجلی غائب۔ اہل علاقہ کا شدید احتجاج،سیاسی وسماجی رہنماء منیر عباسی اور اہلیان علاقہ کاکہنا ہیکہ شدید سرد اور برفباری کے دوران بجلی کی تین دن سے بندش سے انکی مشکلات میں اضافہ ہونے سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طورپر متعلقہ ایس ڈی او سمیت دیگر کیخلاف سخت نوٹس لینے اورفوری طورپر بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email