A.C.Murree Mohammad Omar Maqbool 47

مری کھلی کچہری کاانعقاد

مری()ڈپٹی کمشنر راولپنڈی مسٹرمحمدعلی کے احکامات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرمری محمدعمرمقبول نے مری دفتر کے باہر کھلی کچہری کاانعقاد کیا جس میں تحصیلدارمری راجہ طاہرعزیز،ریونیوعملہ،سول ڈیفنس اہلکاراوردیگر معلقہ ذمہ داران بھی موجود تھے،کھلی کچہری میں خواتین اوردیگرسائلین نے اے سی مری کو اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں دیں اوراپنی مشکلات سے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے تحصیلدار مری اوردیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو سائلین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے،اسسٹنٹ کمشنر مری حالیہ برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے، شاہراہوں سے برف صاف کروانے اوردیگر لاتعدادمصروفیات کے باوجود عوام کے مسائل کوحل کرنے کیلئے کھلی کچہری کاانعقادکیا اورانکے مسائل سنے جس پر سائلین نے ان کاشکریہ اداکیا۔

Print Friendly, PDF & Email