Political 37

مری میں گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافے

مری میں گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی،گذشتہ پیراورمنگل کی درمیانی شب نامعلوم چور ڈھوک جبر مری شہر سے سجادعباسی کی سفید کیری بولان گاڑی لے اڑے متاثرہ شخص کاکہناہے کہ وہ رات کو اپنی سفیدکیری بولان گاڑی جس کانمبر PV-199کھڑی کے گھرچلاگیا صبح جب دیکھا تو میری گاڑی موجود نہ تھا جس کو نامعلوم چور رات کی تاریکی کافائدہ اٹھا کرلے گئے ہیں متاثرہ شخص نے سی پی او راولپنڈی ایس ڈی پی اومری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کیلئے پولیس گشت کو یقینی بنایاجائے اورمیری گاڑی برآمد کروائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email