37

گرین بیلٹ تعمیرات کے حوالہ سے سامنے آگیا

مری(محمد عتیق عباسی)سربراہ محکمہ جنگلات مری کی طرف سے سیکرٹری امپرومنٹ ٹرسٹ کو 22 اکتوبر کو لکھا گیا تحریری جواب گرین بیلٹ تعمیرات کے حوالہ سے سامنے آگیا۔مری امپرومنٹ ٹرسٹ نے مارواۓ قانون تعمیرات کو بچانے کے لیئے محکمہ جنگلات کو بلڈنگ پلان کمیٹی سے نکال کر اپنی من مانی قائم کر لی۔تحریری نوٹیفکشن 1959 اور ڈرائنگ 1958۔میں مکمل طور پر کسی بھی قسم پختہ تعمیرات ممنوعہ قرار دی گئی ہے۔لیکن حال ہی میں گرین بیلٹ پر تعمیرات کرنےکے لیئے محکمہ جنگلات کو نظر انداز کرتے ہوۓ ان سے این او سی لینا بھی مری امپرومنٹ ٹرسٹ نے لینا گوارا نہ کیا۔بلکہ الٹا محکمہ جنگلات کو ہی بلڈنگ پلان کمیٹی سے نکال دیا گیا۔تاکہ *نہ رہے بانس اور نہ بجے بانسری*اور یوں بااثر مافیا نے خزانے کا منہ کھول کر اور اعلی سطحی اختیار استعمال کرتے ہوۓ۔اسلحہ کے سایہ میں پردے لگا کر تعمیرات کر لی گئی ہیں۔جبکہ مذکورہ لیزنگ پارٹی 1992 سے مذکورہ جگہ پر کاروبار کر رہی ہے۔لیکن اب لیزنگ پارٹی نے مری امپرومنٹ ٹرسٹ کو پیسہ سے زیر کرتے ہوۓ انہی کے زیر سایہ تعمیرات شروع کرتے ہوۓ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں اور اس مارواۓ قانون تعمیرات کو بچانے کے لیئے سب کو مافیا نےاپنا درباری بنا رکھا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email