Faisal Abbasi 106

پھگواڑی کے لیئے 50 لاکھ کی گرانٹ دینے پر ایم این اے اور ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ فیصل عباسی

پھگواڑی (بلال عباسی)یونین کونسل پھگواڑی میں پانی کے لیئے فنڈز جاری کرنے اور رولر ہیلتھ سینٹر پھگواڑی کے لیئے 50 لاکھ کی گرانٹ دینے پر ایم این اے اور ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ فیصل عباسی ۔
پھگواڑی تحریک انصاف پھگواڑی کے رہنما فیصل عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل پھگواڑی میں پانی کا دیرینہ مسلہ حل کرنے اور اس کے لیئے خطیر رقم جاری کرنے پر ہم اہلیان پھگواڑی کی طرف سے دونوں رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔یونین کونسل پھگواڑی میں پچھلے 35 سال سے پانی کا شدید بحران تھا ہماری مائیں بہنیں میلوں دور سے پانی بھر کے لاتی تھی اب انشاءاللہ جلد پانی کا مسلہ حل ہو جائے گا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے لئیے بھی 50 لاکھ کے گرانٹ دئیے یونین کونسل پھگواڑی کے سرکردہ علی شمس عباسی اور پرویز عباسی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوششوں اور کاوشوں سے یونین کونسل پھگواڑی ترقی راہ پر گامزن ہے۔ جس پر ہم مشکور ہیں ہماری قیادت انشاللہ عوام کے توقعات پر پورا پورا اترے گی اور ہم یونین کونسل پھگواڑی کے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی تگ و دو میں دن رات میں لگے ہوئے ہیں