87

300 نئے ٹیچرز کی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعیناتی کروائی گئی

تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کے سکولوں کے لئے 300 نئے ٹیچرز کی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعیناتی کروائی گئی ۔ اور انکو تعیناتی کے لیٹرز دے دئے گئے۔

کوہسار یونیورسٹی کے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ، ساگری اور کلر سیداں کے کیمپسز کی منظوری اور فنڈنگ کروا اور ان کے پی سی ون منظوری کے لیے ہائر ایجوکیشن کو بھیج دیئے گئے ۔ سال 2021 کے دوران ہی ان تمام عمارات کےٹینڈرز لگوانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ یونیورسٹی میں 18ویں ، 19 ویں اور 20 ویں گریڈ کے سینکڑوں اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کا عمل جاری ہے۔ ریکروٹمنٹ کا عمل مکمل ہونے پر یہ پروفیسر صاحبان نہ صرف پہلے سے جاری شدہ اور نئے کورسز کے لئے پلاننگ کریں گے بلکہ تمام تحصیلوں میں بننے والے سٹڈی سنٹرز کے لئے پالیسی اور پلاننگ کا کام بھی کریں گے ۔

کوٹلی ستیاں ٹیکنیکل کالج بھی منظوری کے مختلف مراحل طے کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد یہ ادارہ ہمارے بچوں کو ہنر مند بنانے کا فریضہ ادا کرنا شروع کر دے گا ۔

کوہسار ٹورزم ہائی وے ان تمام تعلیمی اور ٹیکنیکل اداروں کی مختلف شاخوں کو آپس میں لنک کرے گی اور ان شاء اللہ یونیورسٹی اور ٹیکنیکل کالج کی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پورے خطے کے طلباء طالبات کو یہ سہولیات ایک ہی روڈ کے کنارے میسر آجائیں گی۔

جہاں پر اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے کوہسار یونیورسٹی اور اس کے متعلق اسٹڈی سینٹرز پر تیزی سے کام جاری ہے وہاں پر اس یونیورسٹی کے لیے طلبہ و طالبات فراہم کرنے والے متعدد اسکولز کی اپ گریڈیشن اور ان کے لیے اساتذہ کی فراہمی ایک بہت بڑا تاریخی اور انقلابی کام ہے ۔ تمام تحصیلوں میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کی لسٹ جلدی اپنے لوگوں کو جاری کریں گے ان تمام اسکولوں کی عمارات کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے شام کی شفٹ شروع کروانے کی بھی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ کوہسار کے خطے سے راولپنڈی اسلام آباد میں ہجرت کرنے والے خاندانوں کی وجوہات میں سے سب سے بڑی وجہ ان کے بچوں کے لئے معیاری تعلیمی سہولیات کا نہ ہونا تھا ۔ آج کی حکومت اور آپ کے ایم این اے اور ایم پی ایز اس چیز کا شدید احساس رکھتے ہیں تعمیر و ترقی کے دیگر تاریخی منصوبوں کے علاوہ تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح بنا کر رکھا ہوا ہے ۔

انشاءاللہ اگلے دو سالوں میں آپ کو صحت تعلیم پینے کے صاف پانی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بدستور خوشخبری سناتے رہیں گے ۔