Murree Imam Bargah 51

حضرت امام حسین علیہ اسلام کے چہلم انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا

مری:انجمن اثناء عشریہ قدیمی امام بارگاہ لوئربازار مری کے زیر اہتمام منتظم ناصرعلی شگری اوردیگر کی قیادت میں ہفتہ کے دن حضرت امام حسین علیہ اسلام کے چہلم انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا جلوس کنعان پارک مال روڈ مری سے ناصرعلی شگری اوردیگر کی قیادت میں برآمدہوا جواپنے روائتی راستے امتیازشہید رو ڈ سے ہوتا ہو اڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر پہنچا چہلم کے جلوس میں عزہ داشہادت حضرت امام حسین علیہ اسلام کیلئے سینہ کوبی،مرثیہ خوانی اور ماتم کرتے رہے اس موقع پر ذاکر نے حضرت امام حسین علیہ اسلام کی شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ حق وباطل کی جنگ تھی جس میں امام عالی مقام اورحسینی قافلے والوں نے شہادتوں کے جام نوش کرکے اسلام کو سربلندکیا ان کانام قیامت تک زندہ رہیگا اس موقع پر اے ایس پی مری اظہر خان اور ایس ایچ اومری راجہ رشید کی نگرانی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ بھاری پولیس نفر ی،دیگرسکیورٹی ادارے اور سول ڈیفنس اہلکاربھی جلوس کے اختتام تک اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے سکیورٹی اہلکار جلوس میں شامل ہونے والوں کی مکمل تلاشی کے بعد جانے دیاگیا، آرڈبلیو ایم سی مری کے اسسٹنٹ منیجرآپریشن عمیرقریشی اورزونل آفیسر ساجدعلی بھی جلوس کے سا تھ رہے اورصفائی کے انتظامات کی نگرانی کی،ایم سی مری کا عملہ،ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم اورایمرجنسی ایمبولینس بھی جلوس کے ہمراہ رہی، اے ایس پی مری، ڈی ایس پی ٹریفک اور ایس ایچ اومری،سب انسپکٹر طارق بھاری پولیس،ٹریفک نفری اورسول ڈیفنس کے ہمراہ جلوس کے اختتام تک ساتھ موجود رہے جبکہ امن کمیٹی کے اراکین سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،معین الحق،غالب بشیر عباسی،راجہ شہزاد رشید،ذوالقرنین،اویس عباس اوردیگر بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email