Murree Lower bazar 45

مر ی لوئر بازار میں بڑے پیمانے پرتعمیرات کرنے کیلئے زمین کی کھدائی

مر ی لوئر بازار میں بڑے پیمانے پرتعمیرات کرنے کیلئے زمین کی کھدائی کرنے اورحفاظتی دیوار کے پتھر نکالنے کہ دوران خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے وزنی چٹانیں گرگئیں جبکہ ایک گزرگاہ اورقریب کی عمار ت کی دیواروں میں شگاف پڑگئے جسکے باعث بھی وہاں کی مکینوں اور تاجروں میں شدید خوف و ہر اس پیداہوگیا اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ اگر فوری طور پر حفاظتی دیوار تعمیر نہ کی گئی تو اربوں روپے کی جائیدادوں کوبھی شدیدخطرات لاحق ہوسکتے ہیں سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا اپنے عملے اورسول دیفنس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورکھدائی کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کاحکم دیا انہوں نے وہاں موجود تین خطرناک اوربوسیدہ عمارتوں کے مالکان کو بھی آج لوئر بازار میں موقع پر بلوالیا ہے وہ مالکان کو فوری طور پر خطرناک عمارتوں کوگرانے اورفوری تعمیر کرنے کی ہدایات بھی دینگے اورحفاظتی دیوار کو بھی فوری تعمیرکرنے کی ہدایت دینگے تاکہ مزید نقصان سے بچاجاسکے۔