GM PATRIATA CHAIRLIFT. 82

سیاحوں سے کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی تاکید کی ہے اعجاز بٹ

مری جنرل منیجر پتریاٹہ چیئرلفٹ اعجاز بٹ نے آنے والے سیاحوں سے کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی تاکید کی ہے – انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور سیاحت کے شعبے کو اس سے بہت نقصان پہنچا ہے – انہو ں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد دنیا کے مقابلے میں نہایت ہی کم ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس پیز کو عملی طور پر اس کی سپرٹ کے مطابق اپنائیں تاکہ اس وبائی آفت سے محفوظ رہ سکیں -انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لئے بہت کام کیا ہے مگر کرونا کے باعث اس کے ثمرات سے بہر ہ مند ہونے کے لئے وقت لگے گا – انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی انوائرمنٹ اور سیاحت کیلئے خدمات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی –