news long 30

یوسی پھگواڑی کے پانی کے دیرینہ پانی کے مسلے کو حل کرنے کے لیے ٹینڈر جاری

مری پھگواڑی:یونین کونسل پھگواڑی میں فرہمی آب کےلیے خطیر رقم جاری کرنے ہر صداقت علی عباسی اور میجر لتاسب ستی کے شکرگزار ہیں۔ اسد محمود عباس رہنما پاکستان تحریک انصاف۔
یوسی پھگواڑی کے پانی کے دیرینہ پانی کے مسلے کو حل کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کروانے پر تمام اہلیان یونین کونسل پھگواڑی ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لتاسب ستی کے شکرگزار ہیں اس سے یو سی بہت بڑا اور دیرینہ مسلا حل ہو جائے گا۔اسد محمود عباسی کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بھی منتخب قیادت کی جانب سے اس سے پہلے بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جن میں یونین کونسل میں رابطہ سڑکیں پکے راستے۔ واٹر سپلائی سکیمیں ۔بجلی کی ترسیل۔ اور گیس سکیم وغیرہ شامل ہیں کیے جو قائدین کا یو سی پھگواڑی کی عوام کے مسائل کے حل سے سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ اسد محمود عباسی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یو سی کی مزید سڑکوں پھگواڑی ہسپتال ۔سکولوں اور دیگر کروڑوں روپے کے منصوباجات کے پائپ لائن میں موجود ہیں۔یوسی کی عوام اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی۔