Murree Comerce College 134

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس سنی بنک مری کادورہ

مری:ڈائریکٹرکالجز راولپنڈی ڈویثرن پروفیسر حافظ فضل الرحمن نے 21 ستمبر کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس سنی بنک مری کادورہ کیا انہوں نے دورہ کے دوران طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے اس لئے تعلیم حاصل کرنے پر پوری توجہ دیں اور محنت کرکے ادارے اور والدین کے نام کوروشن کریں انہوں نے کووڈ – 19 اورڈینگی کے حوالے سے کالج انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینا ن کاظہار کیا اورکالج کے پرنسپل انوار حسین،اساتذہ اوردیگر عملے کی کارکردگی کو بھی سراہ انہوں نے کالج کی ترقی اوربہتری کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی خصوصی طور پر اساتذہ کی شدید کمی کوجلدپوراکرنے کاوعدہ کیا۔