Umer Sadique \ 22

پھولوں کا گلدستہ

مری:بانی تحریک منشیات مکاؤ آصف شوکت عباسی کی چوکی انچارج نیو مری Omar Siddique Gujjar کے گھر آمد عمر صدیق کو منشیات فروشوں کیخلاف جرات اور بہادری کامظاہرہ کرنے پر سلام عقیدت پیش کیا اورپھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، گزشتہ دنوں پولیس چوکی نیومری کے انچارج عمرصدیق جنہوں نے علاقہ سے منشیات فروشوں کے خاتمے کیلئے بہترین اقدامات کئے تھے اوربڑی حدتک منشیات فروشی جیسی لعنت کو ختم کردیاتھا ان کی کاروائیوں پر منشیات فروشوں کی جانب سے عمر صدیق پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے ایک گولی ان کے سینے پر اور دوسری ان کے بازو پر لگی اللہ پاک کی مہربانی سے وہ اب صحت یاب ہوچکے ہیں چوکی انچارج نے صحت یاب ہونے کے بعد اس عزم کااعادہ کیاہے کہ وہ اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور بہت جلداپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرکے منشیات فروشوں اور مافیا کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گے ان کی جلد صحت یابی کیلئے عوامی حلقوں نے بھی دعائیں کی ہیں کیونکہ ایسے پولیس آفیسر جہاں محکمے کی نیک نامی کاباعث ہیں وہاں عوام میں بھی ان کو انتہائی قدر اورعزت کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔