Robbery 16

نقاب پوش ڈاکوؤں

مری:تھانہ مری سے چندتین 4 سو فٹ کے فاصلے پرگذشتہ رات 2 نوجوان عتیق الرحمن ولد محمد راشد اور محمد حمزہ ولد محمد راشد جن کا تعلق گاؤں سندھیاں مری سے ہے رات نو بجے اپنے کاروبار بند کر کے گھر جا رہے تھے کلڈنہ سے پانچ سو میٹر کے فاصلہ پر تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے انکوموٹر سائیکل سے اتار کر اسلحہ کی نوک پر دونوں سے20 ہزارروپے نقدی اور دو عددقیمتی موبائل جن کی مالیت 40ہزارکے قریب تھی چھین لیے اور ان دونوں کو شدید تشددکانشانہ بھی بنایا، جان سے مارنے کی کوشش کی اور ان کے جوتے اور جیکٹیں بھی اتار لیں یہ دونوں نوجوان بڑی مشکل سے جان بچا کر ننگے پاوں گھر پہنچے متاثرہ نوجوانوں نے آر پی او،سی پی او راولپنڈی اوردیگراعلیٰ حکام سے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری اور نقصان کے ازالے کامطالبہ کیا ہے جبکہ عوامی اور کاروباری حلقوں نے مری میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کااظہارکیا اورمری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایاہے۔