Forests murree 21

حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ فائر سیزن میں جنگلات کو آگ سے بچانے کیلے

               مری جنگلات بچاو مہم کے سرپرست رخسار عباسی اور ممبران نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ فائر سیزن میں جنگلات کو آگ سے بچانے کیلے جنگلات لگانے کے اصولوں پر عمل کیا جائے سردیوں کی موسم میں کنٹرول برنگ کرائی جائے،ہر جنگل کی لائن کی جائے تاکہ سرکاری زمین اور پرائیوٹ زمین کی نشاندہی عام آدمی کو بھی ہوسکے، جنگلات میں موجود چشموں پر تالاب بنائے جائیں تاکہ وائلڈلائف پروان چڑھے اورساتھ آگ بجانے کے کام کو فوری طورپر کرنے کیلئے جنگلات کے راستے اور سڑکوں کی مرمت کرائی جاے، جنگل کے بنیادی نقصان کی فوری رپورٹ چاک کرنے کی پابندی ختم کی جائے اور رپورٹ فارسٹ گارڈ کو چاک کرنے کامناسب موقع دیاجائے اورہر تین سال کے بعد رینج آفیسر ڈویثرن سے اور ڈی ایف او کو سرکل سے اور کنسرویٹر کو سرکل سے لازمی تبدیل کیا جائے تا کہ وہ ٹمبرمافیاء اور جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات نہ بنا سکیں،صوبائی سطح پر دیانتدار لوگوں کی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان کاموں کی پڑتال کرے اور انکی رپورٹ پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اگر حکومت پنجاب ان تجاویز پر بل پاس کر دے تو جنگلات کی افزائش اور آگ لگنے کے واقعات میں کمی لائی جاسکتی ہے، پوسٹ کا ملازم بڑی پوسٹ پر تعینات نہ کیاجائے اورتین سال بعد پوسٹنگ کو ضروری قرار دی جائے۔