Murree Cantt Board 69

کینٹ بورڈ مری ہلزکی جانب سے مری کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا گیا

مری:کینٹ بورڈ مری ہلز نے مری کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے بیوٹیفکیشن منصوبہ پر عمل کرتے ہوئے بہت سے کام مکمل کر لیے ہیں جن میں رین شیلٹرز،دیواروں پر خوبصورت پینٹنگ، سڑکوں پر ٹائلنگ اور خوبصورت گیٹ بھی شامل ہیں اسی سلسلہ میں مال روڈ پر سٹیشن ہیڈ کواٹر کے قریب مری کی قدیم تاریخ کو یہاں آنے والے سیاحوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے (مری تاریخ کے آئینے میں) کے نام سے ایک انتہائی خوبصورت تاریخی پکچر وال تعمیر کی گئی ہے جس میں مری کی تعمیر اور تاریخ کے بارے میں 1853 سے 2021 تک کی خوبصورت عکسی تصاویر لگائی گئی ہیں اور مری آنے والے سیاح جہاں کینٹ کے علاقے کی دیگر خوبصورتی اور نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں یہ پکچر وال ان کی دلچسپی اور معلومات میں اضافہ کا باعث بھی بن رہی ہے اور سیاح اس میں بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس میں پیش کی جانے والی معلومات سے استفادہ بھی حاصل کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ یادگاری تصاویر بنا کر اپنے کیمروں میں محفوظ کر رہے ہیں۔