Cut trees 23

ملکہ کوہسار مری قیمتی جنگلات سے بڑی تعدادمیں نایاب اورقیمتی درختوں کی کٹائی

ملکہ کوہسار مری اور گردونواح کے قیمتی جنگلات سے بڑی تعدادمیں نایاب اورقیمتی درختوں کی کٹائی کرکے لکڑی کی سمگلنگ کا سلسلہ جاری مری کے جنگلات سے کاٹی گئی قیمتی عمارتی لکڑی شہریوں کی اطلاع پر محکمہ جنگلات نے پکڑ لی اوروین کی سیٹیں نکال کر بھاری مالیت کی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر لکڑی اور گاڑی قبضہ میں لے لی جبکہ لکڑی کے سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مری کے قیمتی اورنایاب درختوں کی کٹائی کوروکنے کے فوری اقدامات کئے جائیں اورٹمبرمافیاء کو سخت ترین سزائیں دی جائیں تاکہ مری کا حسن تباہ ہونے سے بچ سکے۔