Manga Dream Valley Society 21

جنگلات گزارہ کی شاملاتی زمین پر مشینیں دن دیہاڑے پہاڑ کاٹنے میں مصروف

مری: ایکسپریس وے مری موضع مانگا میں ڈریم ویلی سوسائٹی کی طرف سے سپریم کورٹ کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے شہر اقتدار کے باسیوں کے لیئے خطرہ بن گئی ڈاکٹر امجد کی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کے لیے جنگلات گزارہ کی شاملاتی زمین پر مشینیں دن دیہاڑے پہاڑ کاٹنے میں مصروف ہیں جسکے باعث مٹی نالہ کورنگ سے ہوتی ہوئی راول ڈیم میں جارہی ہے جس سے آنے والے وقت میں اسلام آباد کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،محکمہ جنگلات،ماحولیات اور مری انتظامیہ سپریم کورٹ کے احکامات روندنے والے ڈاکٹر امجد کی ڈریم ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی کا کام روکنے میں ناکام،نیشنل پارک ڈکلیئرہونے والی جگہ پر دھڑلے سے ہیوی مشینری سے پہاڑ ختم کئے جارہے ہیں اوربارشوں سے ٹنوں کے حساب سے مٹی نالہ کورنگ کے راستہ راول ڈیم میں جانے سے آبی حیات کی زندگیاں بھی خطرہ میں ہیں ماضی میں متعدد بار مری انتظامیہ کے سربراہوں اور مختلف اسسٹنٹ کمشنر وں نے ڈریم ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کام روکاجبکہ ایک مرتبہ استغاثہ بھی دینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے مگر مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ڈاکٹر امجد کے اثرورسوخ اوردولت نے اس کیلئے آسانیاں پیداکردی ہیں۔