Police constable 26

مری انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے حکم کی دھجیاں اڑائی

مری: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی طرف سے جگہ جگہ پولیس ناکوں کیخلاف واضع احکامات کے باوجود مری میں بعض مقاما ت پرجن میں پی سی بھو ربن رو ڈ،کوہالہ برائیڈل روڈ شامل ہیں آئی جی پولیس پنجاب کے حکم کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،جھیکاگلی اورپی سی بھوربن روڈ کے درمیان مری پولیس نے غیرقانونی ناکے لگاررکھے ہیں اور تمام گزرنے والی گاڑیوں کوروک کر ان میں سوار افراد کے منہ سونگے جانے لگے اورنکاح نامے طلب کئے جارہے ہیں ملک بھر سے آنے والی سیاح فیملیوں اور مقامی لوگوں کو تنگ کیاجارہا ہے مری پولیس کے ذمہ داران نے اس سلسلے میں پولیس اہلکاروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ایسی صور تحال میں جہاں سیاحوں اورمقامی لوگوں کو پریشانی کاسامنا ہے وہاں ایسے غیرقانونی اقدامات سے مری کی سیاحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں عوامی اورسیاحتی حلقوں نے آئی جی پولیس پنجاب،آرپی او اور سی پی او راولپنڈی نے فوری نوٹس لینے اورسخت ترین کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔