Murree Press Club 201

صداقت علی عباسی کی مری پریس کلب آمد۔مری پریس کلب پہنچنے پر انکا شاندار استقبال

مری:صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب و رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی کی اپنے آبائی علاقہ کے مری پریس کلب آمد۔مری پریس کلب پہنچنے پر انکا شاندار استقبال صدر پریس کلب اور دیگر تمام صحافیوں نےکیا گیا۔منتخب قیادت اور کوہسار کے صحافیوں کے درمیان جاری بائیکاٹ صداقت علی عباسی کے بڑے پن کی بنا پر ختم۔ اس موقع پر پریس کلب کے تمام صحافی تقریباً موجود تھے۔یاد رہے کہ اسی سال 23 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کی مری آمد کے موقع پر پروفیسر صداقت علی عباسی نے حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر مری پریس کلب کو تفصیلی آگاہ کیا ۔
ان کا کہنا تھا آمدہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے۔ان نےکہا کہ حلقہ میں منصوبوں کے لیئے اربوں روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔جن میں کوہسار یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن ۔دھار جاوا واٹر پروجیکٹ ڈیم ۔سیاحتی ہائی وے راولپنڈی مری کشمیر روڈ کی اپ گریڈیشن۔اور مری میں مذید دو تھانے ایک پتریاٹہ دوسرا پھگواڑی میں قائم کیا جاۓ گا۔اس کے علاوہ دیگر سینکڑوں منصوبے شامل ہیں۔مری پریس کلب آمد کے موقع پر رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی نے واضح کیا کہ بجٹ میں پریس کلب کوٹلی ستیاں و مری کے لیئے رکھے جانے والی رقم تمام ورکنگ صحافیوں کے لیئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی نے رواں ماہ مری کے مسائل پر کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان کیا جس میں تمام محکموں کے ذمہداران کو مدعو کر کے عوامی شکایات و مسائل سنے جائیں گے۔اور انکو حل کرنے کی مکمل کوشش کی جاۓ گی۔اس موقع پر گدی نشین سوراسی شریف دربار سید نوید الحسن کاظمی ویلفئیر ونگ کے صدر حاجی خلیل احمد اور تحریک انصاف مری سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد رشید اور دیگر کارکن بھی رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی کے ساتھ موجود تھے۔یاد رہے کہ اسی سال 23 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کی مری آمد کے موقع پر کوہسار یونین آف جرنلسٹس جو حلقہ این اے 57 کے صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے اس کی طرف سے مری کے صحافیوں کو درگزر کرنے پر بائیکاٹ چل رہا تھا۔اس کا خوش اسلوبی سے ورکنگ جرنلسٹس کی کوششوں سے خاتمہ ہوا۔